اسلام آباد (صباح نیوز) سلف ریلائننس ایکسپرٹس ٹیم کا پہلا اجلاس گذشتہ روز ایثار تنظیم کے زیراہتمام منعقد ہوا، ڈاکٹر اسد زمان سابق وائس چانسلر پی آئی ڈی نے صدارت کی ان کے علاوہ ڈاکٹر وقار مسعود سابق سیکرٹری خزانہ ،پرفیسر ڈاکٹر عتیق الرحمان اور سید بلال صدر ایثار ٹرسٹ نے شرکت کی، 1990ء میں تیار کردہ سرکاری سلف ریلائننس رپورٹ پر اظہار خیال کیا گیا۔ اس کے بعد کچھ اصولی باتیں طے کیں کہ ایسے موضوعات پہ کام کیا جائے جس پہ کوئی نتیجہ (آئوٹ کم)حاصل کرنا ممکن ہو اور جو شارٹ رن میں ہو سکے ،یعنی چند مہینے یا ایک سال میں اس کی کام کا رزلٹ ہم حاصل کرسکیں۔ ان موضوعات میں سے ایک نہایت اہم موضوع ایجوکیشن کا ہے کہ اس میں ہر سال لوگوں کے ذہن سازی ہوتی ہے تو اس میں اگر کسی طرح کا بھی کوئی انٹروینشن کیا جائے تو وہ اس کی فوری اور دیر پا رزلٹ کے نظر آنے کا امکان ہے- اس کام کو ڈاکٹر اسد زمان لیڈ کرینگے۔
دوسرا موضوع یہ ہے کہ اکنامک تھیوری ہمیں بہت سارے غلط مشورے دیتا ہے جس میں سب سے نمایاں ہے کہ ایکسپورٹ کے اضافہ (پروموشن)پہ فوکس ہو رہا ہے حالانکہ جو اصل طریقہ ہے وہ یہ کہ بجائے اس کے کہ ہم اپنی مصنوعات بنا کر غیر ملک میں بھیجیںنے کے بجائے ہم خود چیزیں بنانا سیکھیں اور اس کے بعد سب سے پہلے اپنے لوگوں کے کام اور استعمال کے لئے تیار کریں اور اگر اس سے بچ جائے تو پھر باہر بھی ،اس لئے اس بات پر ساری توجہ اور اصرار کہ ہم مال بنا کے غیروں کو کھلائیں یہ بالکل ہی غلط خیال ہے اور اصل یہ ہے کہ ہم اپنا مصنوعات بنا کے اپنی قوم کو کھلائیں اور سستے داموں اپنی عوام کو فراہم کریں- اور اس کے علاوہ اس بات پر بھی غور ہوا کہ اسلامک بینکنگ اور فنانس کی کوئی متبادل شکل نکالنے کی کوشش کی جائے جو کیپیٹلزم اور مغربی کے نظام کو مضبوط کرنے والی نہ ہو بلکہ عوام کو فائدہ پہنچانے والی ہو ،اس کام کو ڈاکٹر عتیق الرحمان لیڈ کرینگے- ان موضوعات پر کام کو آگے بڑھایا جائیگا- اور مزید ایکسپرٹس کا شامل کیا جائیگا