190 ملین پاؤنڈ حکومت اور عوام کا پیسہ تھا، وزیر دفاع خواجہ آصف


 سیالکوٹ(صباح نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان 190 ملین ڈالر کی کرپشن سے متعلق فیصلہ آ رہا ہے، جس میں توقع ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، سیالکوٹ میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 190 ملین پانڈ حکومت اور عوام کا پیسہ تھا، برطانیہ   نے حکومت کو پیسے بھجوائے، بانی پی ٹی آئی نے بند لفافے میں کابینہ  سے اس کی منظوری لی، پیسے خزانے کے بجائے کاروباری شخصیت کے اکانٹ میں جمع کرائے گئے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 190 ملین پانڈ کیس کا کل حقائق کی بنیاد پر فیصلہ سنایا جائے گا،خواجہ آصف نے کہا کہ 190 ملین پانڈ کیس کا کل حقائق کی بنیاد پر فیصلہ سنایا جائے گا، القادر یونیورسٹی میں کیا تعلیم دی جاتی ہے، میڈیا جا کر دیکھے، پی ٹی آئی دور حکومت میں لوٹ مارعروج پر تھی، عمران خان کے دورمیں جو کچھ ہوا، اس کی مثال نہیں ملتی، ۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی آج بھی ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، پی ٹی آئی امریکی حمایت کے لیے منت سماجت کررہی ہے، پی ٹی آئی قیادت نے ہمیشہ ذاتی مفاد کو ترجیح دی، پی ٹی آئی نے سیاسی مفاد کے لیے اسلام آباد پر چڑھائی کی، پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف مذموم مہم چلارہی ہے، عوام نے پی ٹی آئی کی انتشار کی سیاست کو مسترد کردیا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہمارے شہر میں کرکٹ سٹیڈیم نہیں ہے، سٹیڈیم کے لئے تین ارب روپے منظور ہوئے تھے کچھ رقم خرچ ہوئی، باقی بجٹ واپس چلا گیا، شہر اقبال میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، سیالکوٹ کی ٹیم نے قائد اعظم ٹرافی جیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں کرکٹ مسائل کے حل کیلئے پنجاب حکومت کی مدد درکارہوگی،سٹیڈیم کے مسائل کو حل کررہے ہیں، سٹیڈیم کو جلد مکمل ہونا چاہیے، نقوی صاحب! سے درخواست ہے کہ وہ اس پر قدم بڑھائیں، میں پی ایم اور سی ایم سے درخواست کروں گا۔