بشری انصاری ،صبا قمرمیری پسندیدہ ہیں’سونیلا خان


لاہور:اداکار ہ و ماڈل سونیلا خان نے کہاہے کہ کمرشل شوٹس کے بعداب ٹی وی ڈراموںکا رخ کر رہی ہوں اوربہت جلداپنے پرستاروں کو ٹی و ی پر کام کرتے ہوئے نظر آئوں گی ۔

ایک انٹر ویو میں سونیلا خان نے کہا کہ بشری انصاری شروع سے میری  پسندیدہ اداکارہ رہی ہیں اور آج کے دور میںصباقمرکی اداکاری سے بے حد متاثر ہوں ،جو آپ کا آئیڈیل ہوتا ہے آپ اسی کی طرح نام اورمقام بنانے کی جستجو بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ انسان کی محنت کبھی رائیگاں نہیںجاتی ، میںنے اپنی محنت کے بل بوتے  پر ماڈلنگ کی دنیا میں نام اورمقام بنایااور اب اداکاری میں نام بناناچاہتی ہوں ،میری دو ڈرامہ پروڈیوسروںسے بات چیت جاری ہے اور جس اسکرپٹ میں اداکاری کا مارجن نظر آئے گااس میں کام کرنے کی حامی بھروں گی۔