عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں 1.6فیصد کمی آئی ،شیری رحمان


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر ،سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں 1.6فیصد کمی آئی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں 1.6فیصد کمی آئی ہے،مہنگائی سرکار تیل میں قیمتوں میں کمی کا اعلان کب کرے گی؟پیٹرول اور ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 17.37  فیصد کی ریکارڈ لیول پر پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہفتے کے دوران 30 سے زائد اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ڈالر 1 روپے 80 پیسے کے اضافے سے بلند ترین سطح 176 روپے تک پہنچ گیا۔ دوسری طرف 3 سال میں تباہی سرکار نے 16 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی، قرضوں، ڈالر اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ قابل تشویش ہے۔