اسلام آباد۔صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں نائب وزیر اعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، گورنرنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور ممبر قومی اسمبلی سید نوید قمر بھی موجود تھے
۔ اس موقع پروزیرِ اعظم نے صدر آصف علی زرداری کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیاملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ، معاشی اور سیکورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی صدر مملکت اور وزیرِ اعظم کا ملکی ترقی کیلئے مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔صدر مملکت اور وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں قانون سازی کے امور پر بھی بات چیت کی ، دونوں رہنماں نے قانونی امور پر تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صدر مملکت نے وزیرِ اعظم کو ملکی ترقی اور استحکام کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی سے مذاکرات اور مدارس بل پر بات چیت کی گئی۔