غزہ ۔شمالی غزہ میں حریت پسند فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج پر حملہ کیا ہے ،کتائب القسام کے مجاہدین نے بیت لاہیا میں حملہ کر کے تین فوجی زخمی کر دیے ۔مجاہدین نے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت تین صیہونی فوجیوں کو خنجر سے ہلاک کیا۔
صیہونی فورسز کی قبضے میں موجود ایک مضبوط عمارت پر حملہ کیا گیا، جہاں تمام دشمن اہلکاروں کو قریب سے نشانہ بنایا گیا۔دشمن کے اسلحہ کو غنیمت میں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اہم وسائل کو قبضے میں لے لیا گیا۔گھر کے اندر محصور فلسطینی شہریوں کو بحفاظت آزاد کروا لیا گیا۔یہ آپریشن ثابت کرتا ہے کہ فلسطینی مزاحمت اپنی زمین اور عوام کے دفاع میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ یہ کارنامہ مظلوم عوام کی آزادی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔