غزہ(صباح نیوز)فلسطینی حریت پسند قابض اسرائیلی فوج کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں علمی کے علاقے میں ایک صیہونی فوجی گاڑی کو دیسی ساختہ بم کے ذریعے نشانہ بنایا،
جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ یہ کارروائی قابض دشمن کے خلاف القسام کی مزاحمتی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اس سے قابض افواج کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ القسام: آزادی کا خواب حقیقت بننے کے قریب ہے