یکم جنوری سے پنجاب میں صحت کارڈ کی فراہمی شروع ہوجائیگی


لاہور(صباح نیوز) یکم جنوری سے پنجاب میں صحت کارڈ کی فراہمی شروع ہوجائیگی۔

ایک نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صحت کارڈ کیلئے اہم اقدامات کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد نئے سال کے آغاز سے کارڈز کا اجرا شروع ہو جائے گا۔

اس حوالے سے باقاعدہ افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں وزیراعظم عمران خان شریک ہوں گے۔پنجاب میں 332ارب روپے صحت کارڈ کیلئے3سال میں پریمیئم دیا جائے گا۔ وزیرصحت پنجاب نے وزیراعظم کو صحت کارڈسے متعلق بریف کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ انشورنش کمپنی اوردیگرمعاملات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ وزیراعظم نے صحت کارڈ پر جائزہ اجلاس میں نئی ہدایات جاری کر دیں