اسلام آباد (صباح نیوز)لاہور ہائی کورٹ بار نے سپریم کورٹ میں چھبیسویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت کے لئے فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست دائر کردی۔لاہور ہائی کورٹ بار کی جانب سے دائر درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئینی ترمیم کا مقدمہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
ماضی میں بھی ایسے مقدمات فل کورٹ ہی سنتی رہی ہے لہذا کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کے تمام ججز پر مشتمل بینچ تشکیل دیا جائے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فل کورٹ تشکیل دینے کے لیے معاملہ جوڈیشل کمیشن کو بھیجا جائے۔ درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ فل کورٹ میں وہ تمام ججز شامل کئے جائیں جو آئینی ترمیم کے وقت سپریم کورٹ کا حصہ تھے۔