کراچی (صباح نیوز)جانوروں میں لمپی وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر سندھ حکومت نے ویکسین منگوانے کا آرڈر دے دیا ہے۔
ڈی جی لائیوسٹاک نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے بیرون ملک سے ویکسین منگوانے کا آرڈر دے دیا گیا ۔آرڈر ترکی کی کمپنی کو دیا گیا ، 20 لاکھ ڈوز ہفتہ کو کراچی پہنچ جائیں گی۔
ڈی جی لائیو سٹاک نذیر حسین نے کہا کہ لمپی ویک نام کی ویکسین درآمد کی جارہی ہے، اتوار کو ڈوز لگانے کا کام شروع کردیا جائے گا۔ڈی جی لائیو اسٹاک نے بتایا کہ پنجاب سے 30 ہزار ویکسین منگوائی تھی جن میں سے صوبے میں 18 ہزار جانوروں کو ویکسینیٹ کردیا گیا۔
ڈی جی لائیو سٹاک نے کہا کہ یہ ویکسین جہاں جہاں کیسز آئے ہیں اس کے گردو نواح میں کی گئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک صوبے میں 276 جانور مر چکے ہیں جبکہ کیسز کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔
لمپی اسکن ڈیزیر ایک معتدی جلدی مرض ہے اور یہ وائرس گائے، بھینسوں اور دیگر مویشیوں کو خون چوسنے والے کیڑوں، مچھروں اور مکھی سے لگ سکتا ہے۔