اسلام آباد (صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اجناس اورکپاس و دیگر فصلوں کے حوالے سے مڈل مین کا کردارختم ہوناچاہیے، کاشتکاروں کا ان کی محنت کے براہ راست ثمران ملنے چاہیں،کپاس کی فصل کے کسانوں کے مسائل پر بحث کروائی جائے گی کاٹن انڈسٹری بند ہوتی جارہی ہے ۔
پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمارے دور میں مڈل مین ختم کیا گیا،سپورٹ پرائس بڑھا دی گئی تھی ،معاشی استحکام کے لئے اس وقت ہمارا سارا فوکس کاٹن کی پیداوار بڑھانے پر ہونا چاہیے ، حکومت سے کہیں گے کاٹن کو اولین ترجیح دی جائے ، زیادہ شرح سودکا مسئلہ جو اٹھایا گیا ہے اسے سنگل ڈیجیٹ پر لانے کی کوشش کی جائے گی ۔
یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ کاٹن ریوائول کے لیے اس ایشو کو سینیٹ میں ترجیح دی جائے گی ، یوسف رضا گیلانیملتان: ہماری معیشت زراعت پر انحصار کرتی ہے، کاٹن کی کمزورپیداوار ہونے سے بہت سی ملز شفٹ کر رہی ہیں جس سے ہمیں نقصان ہو رہا ہے، ایس آئی ایف سی میں بھی اس مسئلے کو اٹھانا چاہئے تاکہ کاٹن کی پیداوار میں اضافہ ہو، ایس آئی ایف سی کے تحت اس کو ون ونڈو آپریشن میں لایا جائے۔