پاک آسٹریلیا پہلا ون ڈےکل کھیلا جائیگا، سیریز ٹرافی کی رونمائی


لاہور(صباح نیوز)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ  کل کھیلا جائے گا، لاہور میں سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے قذافی سٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کی، قومی کپتان بابر اعظم اور مہمان کپتان ایرون فنچ نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، اب دونوں ٹیموں نے ٹریننگ سیشنز کیا۔دونوں ٹیمیں نے قذافی اسٹیڈیم میں  پریکٹس کی، پاکستانی بلے باز فخر زمان کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس بالرز ہیں، سیریز دلچسپ ہوگی۔آسٹریلوی کرکٹرز کین رچرڈسن اور اسٹیو سمتھ کے بعد مچل مارش بھی فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے، سیریز میں شرکت غیریقینی ہوگئی۔