شہباز شریف کا اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ


اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،یوسف گیلانی، شیری رحمان ، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان،موولانا عبدالغفور حیدری، اکرم درانی،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی، ایمل ولی خان اوربلوچستان عوامی پارٹی (مینگل)کے سربراہ سردار اختر جان مینگل ، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر پروفیسر سینیٹر محمدساجد میر، شفیق ترین، میر کبیر اور شاہ احمد نورانی نے پارٹی وفود کے ہمراہ میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔ اپوزیشن رہنماوں نے عشائیے میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔