اسلا م آباد(صباح نیوز)غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ کفالت پروگرام سے استفادہ کرنے والوں میں محرومی کا شکار وہ خواتین ہیں جنکی کوئی آمدنی نہیں ہے یا قلیل آمدنی ہوتی ہے۔
انہوں نے یہ بات ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں احساس کفالت کی ادائیگیوں کا جائزہ لیا گیا جس کی رقم حال ہی میں بڑھا کر چودہ ہزار روپے کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا ہم اس بات کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کررہے ہیں کہ کفالت پروگرام کے تحت ادائیگیاں شفاف انداز میں اور پوری سہولت کے ساتھ مطلوبہ مقامات پر جا کر کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اکہتر ارب روپے کی ایک قسط ملک کی تمام تحصیلوں میں تقسیم کی جارہی ہے جس سے لاکھوں غریب ترین خواتین کو فائدہ پہنچے گا۔