مونس الٰہی اور علی ترین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ


لاہور(صباح نیوز)سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی، وفاقی وزیرآبی وسائل مونس الٰہی نے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، عون چودھری نے علی ترین اور مونس الٰہی کی ٹیلی فون پر بات کرائی۔

مسلم لیگ قائداعظم اور ترین گروپ میں ایک اور رابطہ ہوا، مونس الٰہی نے علی ترین سے ان کے والد جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی اور ملکی سیاسی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔ عون چوہدری نے جہانگیر ترین کو پرویز الٰہی سے ملاقات بارے بھی آگاہ کیا۔