خودکش حملے میں 4 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 06افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوئے


کوئٹہ۔سبی(صباح نیوز)بلوچستان کے علاقے سبی میں سبی میلے کے قریب سیکورٹی اہلکاروں پر خودکش حملے میں 4 اہلکار وں سمیت 6افراد جاں بحق جبکہ دس سیکورٹی اہلکاروں سمیت 30 افراد زخمی ہوگئے۔ سبی میلے  کی  اختتامی تقریب میں صدر مملکت عارف علوی بھی شریک تھے۔

تفصیلات کے مطابق سبی میں سبی میلے کے قریب سیکورٹی اہلکاروں پر خودکش حملہ ہوا جس میں چار سیکورٹی اہلکار وں سمیت 6افراد جاں بحق جبکہ دس سیکورٹی اہلکاروں سمیت 30 افراد زخمی ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے بعد میں کئی شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا کوئٹہ کے تین بڑے ہسپتالوں سول ہسپتال،بی ایم سی ہسپتال اور شیخ زید ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ خودکش حملہ اس وقت ہوا جب سبی میلے کے اختتامی تقریب کے بعد لوگ وہاں سے نکل رہے تھے

سبی میلے کی  اختتامی تقریب میں صدرمملکت عارف علوی،صوبائی وزراء اور دیگر اعلی حکام بھی شریک تھے۔ خودکش حملے سے علاقے میں سخت خوف وہراس پھیل گیا اور بازار و مارکیٹیں بند ہوگئیں فوری طور پر کسی تنظیم نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔