اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آرٹس اینڈ کرافٹس ولیج کے احیا سے ملکی ثقافتی ورثے کے فروغ میں مدد ملے گی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت آرٹس اینڈ کرافٹس ولیج شکرپڑیاں کے احیا پر اجلاس ہوا۔
اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے، نیشنل کالج آف آرٹس اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کے وائس چانسلرز نے شرکت کی ۔چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی گاں کی بحالی کے منصوبے پر بریفنگ دی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے سے میں ملک کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کی بڑی صلاحیت موجود ہے، مجوزہ بحالی کے منصوبے کے تحت فوڈ کورٹس، دکانیں اور ایمفی تھیٹر قائم کیے جائیں گے ۔
اجلاس میں ویلج کی مدد سے ملک کے ثقافتی ورثے کو موثر انداز میں پیش کرنے پر تجاویز دیں گئی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ویلج کی بحالی سے دستکاروں ، کاریگروں کو مقامی فنون اور ثقافتی مصنوعات فروغ دینے کا موقع ملے گا،
ویلج دستکاروں، کاریگروں ، باہنر نوجوانوں کو مصنوعات کی نمائش اور مارکیٹنگ کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرے گا،آرٹس اینڈ کرافٹس ولیج قومی و بین الاقوامی کاریگروں میں روابط ، ثقافتی تعلقات بڑھانے میں مدد دے گا، صدر مملکت نے کہا کہ منصوبے سے میں ملک کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔