سراج الحق کا پروفیسر طیب گلزارکی وفات پر اظہار تعزیت


لاہور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جماعت اسلامی کے سابق نائب قیم،شعبہ امور خارجہ کے سابق ڈائریکٹرپروفیسر طیب گلزارکی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔

منصورہ سے جاری ایک تعزیتی بیان میں سراج الحق، جماعت اسلامی کے نائب امرا لیاقت بلوچ، ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، اسد اللہ بھٹو، راشد نسیم،میاں محمد اسلم، سیکرٹری جنرل امیر العظیم،شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک، حافظ محمد ادریس، نائب قیمین وقاص جعفری، محمد اصغر، اظہر اقبال حسن، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف و دیگر قائدین نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔جماعت اسلامی کے قائدین نے پروفیسر طیب گلزارکی دینی اور علمی خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔