وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، سیاسی و انتظامی امور پر گفتگو


لاہور(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی، جس میں سیاسی و انتظامی امور پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلیٰ پنجاب نے ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت پر بریفنگ دی۔ عثمان بزدار نے ارکان پارلیمنٹ سے رابطوں اور ملاقاتوں بارے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو بڑا ریلیف ملا، پنجاب میں عوامی ریلیف کے اقدامات پر کام جاری ہے، ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔