لاہور(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان آئینہ دکھانے پرمیڈیا کے خلاف ہوگئے ہیں۔
ٹویٹ میں شہبازشریف نے کہاکہ عمران خان کا میڈیا پربے قابو غصہ سمجھ میں آتا ہے۔ عمران خان نے اپنے جھوٹ،فریب اورکردارکشی کی سیاست کوٹربو چارج کرنے کے لئے استعمال کیا ہے۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ جب وہی میڈیا عمران خان کوآئینہ دکھا رہا ہے تو وہ اس کے خلاف ہوگئے ہیں۔ یہ فسطائی شخص کا طرز عمل ہے جوہرچیز تہس نہس کرنا چاہتا ہے۔