شمالی وزیر ستان ، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اسلحہ برآمد


میرانشاہ(صباح نیوز)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر شمالی وزیر ستان کے علاقے مڈی خیل میں آپریشن کرتے ہوئے کثیر تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے مڈی خیل میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران کثیر تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔

ہتھیاروں میں سب مشین گنیں، لائٹ مشین گنیں، ہینڈ گرنیڈز اور آر پی جی 7 راکٹ سمیت مختلف کیلبر کے رائونڈز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی عمائدین نے آپریشن کو سراہتے ہوئے سکیورٹی فورسز سے مکمل تعاون کا عزم دہرایا اور علاقے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے تعاون کی یقین دہائی کرائی۔