اسلا م آباد(صباح نیوز)غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ غربت میں کمی اور معاشرتی تحفظ کیلئے تحریک انصاف حکومت کے پروگرام ”احساس،، کے تحت مستحق خواتین کا ششماہی اعزاز یہ بارہ ہزار سے بڑھا کر تیرہ ہزار کردیا گیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں ثانیہ نشتر نے کہا حکومت معاشرے کی نادار خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔انہوں نے خواتین سے کہاکہ وہ رقم وصولی کے ساتھ بینک نمائندے سے رسید بھی حاصل کریں۔ڈاکٹر ثانیہ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ منتقلی میں شفافیت یقینی بنائی جائے اور خبردار کیاکہ خواتین خصوصا دیہی علاقوں کی ناخواندہ خواتین کو گمراہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔