وزیراعلیٰ سے لاہور قلندرزکے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف راناکی ملاقات


لاہور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں لاہور قلندرزکے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانانے ملاقات کی،جس میں صوبے میں کرکٹ کے فروغ کے لئے اقدامات پر بات چیت ہوئی وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ٹی20ورلڈ کپ میں لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں حارث رئوف اور شاہین آفریدی کی کارکردگی کی تعریف کی ـ

وزیراعلیٰ نے کہاکہ حارث رئوف اور شاہین آفریدی نے ٹی 20ورلڈ کپ میں یاد گارکھیل پیش کر کے قوم کے دل جیت لئے ہیںـمحمد آصف او ردیگر کھلاڑیوں نے بھی ورلڈ کپ میں بہترین کھیل پیش کیاہےـ بھارت سے جیت کی خوشی ابھی تک برقرار ہےـ انہوں نے کہاکہ یقین ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اس بار ورلڈ کپ جیت کر واپس آئے گی لاہور قلندرز نے کرکٹ کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں ـ لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سنٹر کاجلد دورہ کروں گاـ لاہور قلندرز کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے پروگرا م کو سپورٹ کرتے ہیںـ پنجاب سپورٹس بورڈ او رلاہورقلندرز کے مابین کرکٹ کے نچلی سطح پر فروغ کے لئے تعاون کاجائزہ لیاجائے گاـ

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سیکرٹری کھیل کو اس ضمن میں جلد حتمی پلان پیش کرنے کی ہدایت کیـانہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت کھیلوں او رتفریح سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کوشا ںہےـحکومت فیصل آباد او رسیالکوٹ میں ہائی پرفارمنس سنٹر قائم کررہی ہےـصوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے جامع سپورٹس پالیسی کا اعلان کیا گیاہےـ

عاطف رانا نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو لاہو رقلندرز کے ہائی پرفارمنس سنٹر اور کرکٹ کے مقابلے لاہور میں محلے کی سطح پرکرانے کے پروگرام سے آگاہ کیاـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کرکٹ کے مقابلے محلے کی سطح پر کرانے کے مجوزہ پروگرام کو سراہاـ صوبائی وزراء اسد کھوکھر،اعجاز عالم،ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری کھیل، ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے