بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں وکشمیر کا نام بھی تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے

 سری نگر: بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں وکشمیر کا نام بھی تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کا نام  ہندو  مذہبی شخصیت  مہارشی کشیپ کے نام پر رکھنے کی تجویز دی ۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق نئی دہلی میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  یہ ممکن ہے کہ کشمیر کا نام بابا کشیپ کے نام پر رکھا گیا ہو، جو ہندو مذہب میں ایک قابل احترام شخصیت ہیں۔

“ہم سب جانتے ہیں کہ کشمیر کو کشیپ کی سرزمین کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ممکن ہے کہ کشمیر کا نام بابا کشیپ کے نام پر رکھا گیا ہو۔ ہم کشمیر کی ثقافتی شان کو حاصل کریں گے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں شنکراچاریہ، سلک روٹ اور ہمیش مٹھا کے حوالے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ہندوستانی ثقافت سے جڑا ہوا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ لداخ میں تباہ شدہ مندروں کے ذکر اور کشمیر میں سنسکرت کے استعمال سے ظاہر ہوتا ہے کہ وادی کا ہندوستان کے ساتھ “اٹوٹ رشتہ” ہے۔