وائس چانسلر کے سینئر پرائیویٹ سیکرٹری شفیق احمدعباسی کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

 مظفرآباد(صباح نیوز) سینئر پرائیویٹ سیکرٹری ہمراہ وائس چانسلر، شفیق احمد عباسی جامعہ کشمیر سے 41 سالہ طویل سروس کے بعد ریٹائر ہو گئے۔ شفیق احمد عباسی کو جامعہ کشمیر سے پورے اعزاز کے ساتھ رخصت کیا گیا۔جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے یادگاری شیلڈ اور سٹاف کی جانب سے تحائف بھی پیش کئے گئے۔ سینئر پرائیویٹ سیکرٹری ہمراہ وائس چانسلر، شفیق احمد عباسی انتہائی با اخلاق اور خوش مزاج انسان ،جامعہ کشمیر کے سمختلف شعبوں میں تعینات رہے۔ جامعہ کشمیر میں 41سال اپنی خدمات سر انجام دینے کے بعد گزشتہ روز ریٹائر ہو گئے۔ انکے اعزاز میں وائس چانسلر آفس کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی ،ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ،ڈین سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق، ڈین انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر سعادت حنیف ڈار، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر واجد عزیز لون، چیئرپرسن شعبہ سوشیالوجی پروفیسر ڈاکٹر نازنین حبیب،ڈائریکٹر امور طلبہ ڈاکٹر شرجیل سعید، پرائیویٹ سیکرٹری شوکت حسین سلہریا، آفیسر تعلقات عامہ سید مبشر حسین،سابق پروٹوکول آفیسر مختار احمد راٹھور،اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجا شکور احمد، معاون ہیلتھ سائنسز عمران احمد عباسی، انچارج گیسٹ ہاوس راجا فہیم اختر،وائس چانسلر آفس کے سٹاف اسرار حسین، عمران علی زمان،چوہدری محمد سلیم، سید تنویز حسین شاہ،تنویر احمد، قدیر احمد ،صفی اللہ مہناس نے شرکت کی۔تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی سمیت پرنسپل آفیسران،ڈینز اور دیگر آفیسران نے سینئر پرائیویٹ سیکرٹری ہمراہ وائس چانسلر، شفیق احمد عباسی کی جامعہ کشمیر کیلئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ بطور پرائیویٹ سیکرٹری شفیق احمد عباسی نے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن انداز میں انجام دیں۔ انکی کمی ہمیشہ محسوس ہو تی رہے گہ ۔ہم اللہ پاک کے حضور انکی آئندہ زندگی میں خوشیوں اور کامیابیوں کیلئے دعا گو ہیں۔ رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی،رجسٹرار جامعہ پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ،ایڈیشنل رجسٹرار سردار ظفر اقبال اور دیگر نے شفیق احمد عباسی، سینئر پرائیویٹ سیکرٹری کو یادگاری شیلڈ اور سٹاف کی جانب سے تحائف کے ساتھ رخصت کیا۔