فنی خرابی ، کراچی سے گوادرجانیوالے پی آئی اے کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

کراچی(صباح نیوز)کراچی سے گوادر کے لیے پی آئی اے کی پرواز کی روانگی کے بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس پر پرواز کو کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ کرائی گئی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز پی کے 503 صبح 8 بج کر 13 منٹ پر کراچی سے گوادر کے لیے روانہ ہوئی تھی،

روانگی کے کچھ دیر بعد پائلٹ نے طیارے کے انجن میں فنی خرابی ظاہر کی۔پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو طیارے میں فنی خرابی سے آگاہ کیا اور روانگی کے 43 منٹ بعد کراچی واپس لینڈنگ کی۔ ترجمان کے مطابق اے ٹی آر 42 طیارے کا کراچی ایئرپورٹ پر معائنہ کیا گیا ۔