کراچی (صباح نیوز)سنیئر رہنما و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی سندھ کے وفد نے مسلم لیگ ق سندھ کے صدر و سابق سٹی نائب ناظم محمد طارق حسن ، مسلم لیگ ف سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم اور عالمی مجلس تحفظ ختم کے امیر مولانا اعجاز مصطفیٰ سے ملاقات کرکے جماعت اسلامی کے تحت سندھ میں بدامنی و ڈاکوراج کے خلاف 12 جنوری کو سکھر میں ہونے والی ال پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ دیا۔
رہنماؤں نے سندھ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال اور حکومتی بے حسی پر آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے جماعت اسلامی کا احسن اقدام اور اپنی شرکت کا یقین دلایا۔ اس موقع پر سابق صوبائی امیر محمد حسین محنتی ، سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا اور سید رضا علی بھی ساتھ موجود تھے۔