6لاکھ جماعت اسلامی کے نئے ممبرز بنا کر ریاست آزاد کشمیر کے خطوں میں حقیقی تبدیلی لائیں گے،ڈاکٹرمحمد مشتاق خان

اسلام آباد (صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیرڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ 6لاکھ جماعت اسلامی کے نئے ممبرز بنا کر ریاست آزاد کے خطوں میں حقیقی تبدیلی لائیں گے،امسال 5ہزار فی حلقہ جماعت اسلامی نئے ممبرز بنائے گی،جماعت اسلامی کے ہر سطح کے کارکناں اور ذمہ دارن ممبرز بنانے کی مہم کوتیز کریں،وارڈز کی سطح پر موثر تنظیم قائم کریں،کشمیرکی آزادی، طاغوتی نظام اور موروثی قیادت سے قوم کو نجات دلانا ہمار ا ہدف ہے اللہ کی دھرتی پر اللہ کا نظام قائم اور غالب کریںگے،ہمارے سارے مسائل کا حل  قرآن وسنت کا نظام ہے،جماعت اسلامی اقتدار میں آکر عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولت مفت فراہم کرے گی،یکسان نظام تعلیم راج کرے گی جہاں وزیر اعظم کا بیٹا تعلیم حاصل کرے گا وہاں ہی غریب کا بچہ بھی تعلیم حاصل کرے گی،نوجوانوںکو بنوقابل طرز پر ہنرمند بنا کر باعزت روزگارکے قابل بنائیں گے،

ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلا می آزاد کشمیرکے زیراہتمام لیڈر شپ ورکشاپ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرعبدالرشید ترابی ،سا بق امیر سردار اعجازافضل خان ،راجہ فاضل تبسم قاضی شاہید حمید،شاہد وارثی ،سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،لیڈر شپ ورکشا پ خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ریاست کے آزاد خطوں کے عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائے گی،بقیہ کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقدامات کرے گی،اسلامی فلاٰحی ریاست قائم کرے گی،ظلم کے نظام کو ختم کرکے نظام عدل قائم کرے گی ،غریبوںکو ریلیف فراہم کرے گی قو می تشخص بحال کرے گی ۔