کنو نیئر اے پی ایچ سی غلام محمد صفی و دیگر حریت رہنماوں کی کے جے ایف کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی اور دیگر حریت رہنماوں نے سردار عرفان سدوزئی کو کشمیر جرنیلسٹ فورم (کے جے ایف) کا صدر، مقصود منتظر کو سیکرٹری جنرل، عمران اعظم کو سیکرٹری خزانہ، علی نقوی کو سیکرٹری اطلاعات اور دیگر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے ۔اپنے تہنیتی پیغامات میں حریت رہنماوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب باڑی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا موثر کردار اداکرے گی ،انہوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے ور نو منتخب عہدیداران پر بہت بڑی زمہ داری عائد ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر جرنلسٹ فورم صحافیوں کی توانا آواز ہے اور کے جے ایف نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا ہے۔حریت قائدین نے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں آپ کے قلم سے مقبوضہ کشمیر کے بے آواز لوگوں کی آواز دنیا کے گوشے گوشے میں گونجے گی اور آپ مقبوضہ وادی میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے، حریت رہنماوں نے مذید کہا کہ آپ ایک ایسے وقت میں یہ زمہ داریاں سنبھال رہے ہیں جب کشمیر کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہیں اور کشمیری عوام کو اسوقت نہ صرف نسل کشی کا سامنا ھے بلکہ بھارت بڑی برق رفتاری سے کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کر رہا ہے اور کشمیر کے مسلم تشخص کو ختم کرکے اس کو ایک ہندوں ریاست بنانے پر گامزن ہے ۔ لہذا اس ساری صورتحال کو سامنے رکھ کر کے جے ایف کے عہدیداران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے ۔