اسلام آباد(صباح نیوز)جڑواں شہروں میں یونیورسٹی کے دو طلبا کو ان کے موبائل سے محروم کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود میں صادق آباد چوک میں دن 10 بجے اسلام آباد کی سرکاری یونیورسٹی کے طالب علم قدیس افراز کو راستہ پوچھنے کے لیے روکا گیا اور دو ا فراد موبائل چھین کر فرار ہو گئے
ایک اور واقعہ میں اسلام آباد یونیورسٹی کے طالب علم عبداللہ بصیر سے پوٹھو ہار میٹرو سٹیشن کے قریب موٹر سائیکل سوار موبائل چھین کر فرار ہو گئے جس کی رپورٹ آئی ایٹ تھانے میں درج کرا دی گئی،سٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہو رہے ہیں
طلبا کے ورثا نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں کیونکہ موبائل سے محروم ہونے والے دونوں طلبا کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے اور وہ تعلیم کے حصول کے لیے راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم ہیں ،اس طرح کے واقعات سے والدین بھی شدید ذہنی اضطراب کا شکار ہیں۔