غزہ (صباح نیوز) القسام کے مجاہدین نے مشرقی جبالیا کے قریب ایک صہیونی فوجی چوکی پر حملہ کیا،کئی فوجی ہلاک ہو گئے ۔ اس کارروائی میں دشمن کے فوجیوں کے ساتھ چھوٹے ہتھیاروں اور دستی بموں سے شدید جھڑپ ہوئی۔
حملے کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، جس میں کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔القسام کے بہادر مجاہدین کی اس کامیاب کارروائی نے ایک بار پھر دشمن پر خوف طاری کر دیا ہے۔