غزہ (صباح نیوز) دنیا بھر کے تمام باضمیر انسانوں جو سال کے آخر پر جشن مناتے ہیں۔ حماس دعوت دیتی ہے کہ وہ ان جشنوں کو فلسطینی عوام کیخلاف اسرائیلی قبضے ،نسل کشی اور جبراً نقل مکانی کی جنگ کیخلاف ایک عوامی تحریک میں بدل دیں۔ یہ دعوت اس حساس وقت میں دی جا رہی ہے جب غزہ میں فلسطینی عوام اسرائیلی قبضے کی بدترین جارحیت اور ظلم کا سامنا کر رہے ہیں،
جس کے خلاف عالمی اور مقامی سطح پر متحدہ آواز اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔ہم یہ پیغام دیتے ہیں کہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی ہماری اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے۔ ہم اس دعوت کے ذریعے دنیا کو غزہ میں ہونے والی ظلم و ستم کی حقیقت سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں اور تمام افراد کو ہماری آزادی اور عزت کی جدوجہد میں ہمارے ساتھ کھڑے ہونے کی ترغیب دیتے ہیں۔