غزہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل محمود صلاح، اور ان کے معاون لیفٹیننٹ جنرل حسام شہوان اسرائلی حملے میں شہیدہو گئے

غزہ (صباح نیوز) غزہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل محمود صلاح، اور ان کے معاون لیفٹیننٹ جنرل حسام شہوان  اسرائلی  حملے میں شہید ہوگئے،امدادی عملے کے شہدا کی تعداد 736 تک پہنچ گئی،حکومتی میڈیا آفس غزہ، فلسطین جاری تفصیلات کے مطابق  قابض اسرائیل انتظامی اور حکومتی خلا پیدا کرنے اور غزہ میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے قابض اسرائیل کی جانب سے انسانیت کے خلاف جرائم اور فلسطینی عوام کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے تسلسل میں، قابض فوج نے غزہ کی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل محمود صلاح، اور ان کے معاون لیفٹیننٹ جنرل حسام شہوان کو ایک بزدلانہ حملے میں شہید کر دیا۔

یہ واقعہ خان یونس کے علاقے المواصی میں پیش آیا، جو اسرائیلی دعوے کے مطابق “محفوظ انسانی علاقہ” ہے۔ اس جارحیت کے نتیجے میں مزید شہری شہید اور زخمی ہوئے۔یہ واقعہ قابض ریاست کے اس منظم منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد غزہ کی انتظامی و حکومتی ڈھانچے کو نقصان پہنچانا، انتشار پیدا کرنا اور عوام کے صبر و استقامت کو کمزور کرنا ہے۔ امدادی عملے کے 736 شہدا کی المناک تعداد اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیلی قبضہ انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے۔آج، جب غزہ پر جاری اس نسل کشی کو 454 دن گزر چکے ہیں،