غزہ (صباح نیوز) غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں گزشتہ 15 ماہ کے دوران 45717فلسطینی شہید ہو گئے ہیں ،اکتوبر 2023 کے بعد غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں کم از کم 17 ہزار 818 بچے، 12 ہزار 287 خواتین سمیت مجموعی طور پر 45717فلسطینی شہید اور ایک لاکھ8 ہزار 583 زخمی ہو چکے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی غزہ پر وحشیانہ بم باری کے نتیجے میں 2 دن میں 150 فلسطینی شہید ہو گئے۔غزہ کے علاقے دیر البلح میں صلاح الدین اسٹریٹ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید بمباری کی گئی، اسرائیلی فوج کی جانب سے داغے گئے میزائل کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس کی تصدیق الجزیرہ نے بھی کی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی میزائل غزہ کے مرکزی علاقے دیر البلح میں صلاح الدین اسٹریٹ کو نشانہ بنا رہے ہیں، جبکہ اس دوران لوگ اپنی جان بچانے کے لئے دوڑ رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ کی محصور پٹی میں کم از کم 42 افراد جام شہادت نوش کرگئے۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی غزہ میں جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، قابض فوج روزانہ نہتے فلسطینیوں پر گولیاں اور بم برسارہی ہے،