فریدہ بہن جی کا پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو ان کی دینی، مذہبی، سماجی اور تحریکی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت


سرینگر(کے پی آئی ) مقبوضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنماء اور جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی چیرپرسن فریدہ بہن جی نے معروف عالم دین ، تحریک آزادی کشمیر کے پشتی بان پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو ان کی دینی مذہبی سماجی اور تحریکی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری ایک محسن ،ہمدرداور ایک مضبوط و تواناآواز سے محروم ہوگئے ،پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کی جدائی سے جوخلاء پیدا ہوا ہے اس کو پرکرنا مشکل ہے ،پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کی رحلت پر اپنے تعزیتی بیان میں فریدہ بہن جی نے کہاکہ حافظ عبدالرحمان مکی تحریک آزادی کشمیر کے حقیقی پشتی بان تھے ،وہ کشمیری عوام کے ہمدرد اور مظلوم کشمیریوں کی ایک مضبوط اور تواناآواز تھے ۔

سینئر حریت رہنماء نے کہاک ہ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے زندگی کے آخری لمحے تک جدوجہد میں مصروف رہے انہوں نے اپنی پوری زندگی دین اور تحریک آزادی کشمیرکے لئے وقف کی تھی اور ان کی یہ خدمات اور قربانیاں ہمیشہ یادرکھی جائیں گی ،فریدہ بہن جی نے کہاکہ کہ حافظ عبدالرحمان کی جدائی سے جو خلا پیدا ہواہے وہ پورا ہونا ناممکن ہے ۔انہو ں نے کشمیریوں کے اس عزم کو دہرایا گیا کہ ان کے نقش قدم اور ان کی تعلیمات پر چل کر ،تحریک آزادی کشمیر کی جدوجہد حصول منزل تک جاری رہے گی ، ماس موومنٹ کے درہنماوں عبدالرشید لون ، پرنس محمد سلیم ، معراج الدین ، منظور احمد ڈا ر اور دیگر رہنماوں نے بھی پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی کے انتقال پر دکھ اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا ہے اور اس عزم کااعادہ کیا ہے کہ حافظ عبدالرحمان نے جس مشن کے لئے اپنی پوری زندگی وقف کی وہ منزل کے حصول تک جاری رہے گا ۔انہوں نے مرحوم کے لئے  مغفرت اور بلنددرجات کے لئے دعاء اور پسماندگان سے اظہار تعزیت وہمدردی کی ہے۔