اقوام متحدہ:بھارت اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ (یو این ایم او جی آئی پی)کے نوتعینات سربراہ میجر جنرل رامون گارڈڈو سانچز نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم سے نیویارک میں عالمی ادارے میں پاکستان مشن میں ملاقات کی۔
یو این ایم او جی آئی پی) کے سربراہ نے اپنی نئی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے پاکستان کوروانگی سے قبل پاکستانی مندوب سے ملاقات کی اور اپنے گروپ کے مینڈیٹ کے ساتھ ساتھ دیگر لاجسٹک اور آپریشنل تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا۔یو این ایم او جی آئی پی اقوام متحدہ کے قدیم ترین مشنز میں سے ایک ہے جو جنوری 1949 میں ریاست جموں و کشمیر میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کی نگرانی کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔
راولپنڈی میں قائم یہ گروپ 44 فوجی مبصرین اور 75 بین الاقوامی سویلین اہلکاروں پر مشتمل ہے۔ پاکستانی مندوب منیر اکرم نے یو این ایم او جی آئی پی کے سربراہ کے طور پر تقرری پر میکسیکو سے تعلق رکھنے والے میجر جنرل رامون گارڈڈو سانچیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ارجنٹائن کے ریئر ایڈمرل گیلرمو ریوس کی جگہ لینے والے میجر جنرل رامون گارڈڈو سانچیز نے میکسیکن آرمی میں طویل عرصے تک خدمات انجام دی ہیں۔
#/S