غزہ(صباح نیوز) کتائب القسام، حماس کے عسکری ونگ نےجبالیا پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی افسر اور تین فوجیوں کو “القسام خنجر” سے قریب سے ہلاک کرنے کی کامیاب کارروائی کی۔ مجاہد نے ان کے ذاتی ہتھیار بھی چھین لیے۔
یہ کارروائی قابض اسرائیلی ریاست کی جنگ کے دوران مزاحمت کی پہلی ایسی کارروائی ہے جس میں یہ ہتھیار استعمال کیے گئے۔کتائب القسام نے “ماجن” فوجی اڈے کو “الزواری” ڈرون سے نشانہ بنایا، جو “غلاف غزہ” کی ایک بستی میں گرا۔ طوفان الاقصی کے ابتدا سے اب تک قابض فوج کے 818 افسر اور سپاہی ہلاک ہو چکے ہیں، اور 5,470 زخمی ہیں