غزہ (صباح نیوز)قابض اسرائیلی افواج کی غزہ پر مسلسل جارحیت کے 440ویں روز کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع کا سلسلہ جاری ہے۔ وزارتِ صحت فلسطین نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں درج ذیل اعداد و شمار جاری کیے ہیں غزہ میں قابض فوج کے حملوں میں 32 افراد شہید اور 94 زخمی ہوئے،
جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔2. زیرِ ملبہ اور سڑکوں پر موجود اجساد: کئی شہدا اور زخمیوں کی لاشیں ملبے تلے اور راستوں میں موجود ہیں، جہاں امدادی ٹیمیں اور سول ڈیفنس رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔3. مجموعی جانی نقصان : 7 اکتوبر 2023 سے جاری جارحیت میں اب تک شہدا کی تعداد 45,129 جبکہ زخمیوں کی تعداد 107,338 ہو چکی ہے