بنگلادیش نے پاکستانی ویزا کے درخواست دہندگان کیلئے اضافی کلیئرنس کی شرط بھی ختم کردی

ڈھاکہ (صباح نیوز) بنگلادیش نے پاکستان سے آنے والے سامان کے 100فیصد فزیکل معائنہ کی شرط ختم کردی۔ ڈھاکہ ایئرپورٹ پر پاکستانی مسافروں کی جانچ پڑتال کیلئے قائم خصوصی سیکیورٹی ڈیسک اور پاکستانی ویزا کے درخواست دہندگان کیلئے اضافی کلیئرنس کی شرط بھی ختم کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی ڈی 8 کے سربراہی اجلاس میں ملاقات ہوئی۔جس میں دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی انڈونیشیا کے صدر سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کے تعاون اورحمایت سے پاکستان علاقائی فورم آسیان کا مکمل ڈائیلاگ پارٹنر بنے گا۔