غزہ (صباح نیوز) وزارت صحت غزہ نے فلسطین غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 438 ویں دن کے دوران شہدا اور زخمیوں کی یومیہ اعداد و شمار کی رپورٹ جاری کردی ،
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں 3 خاندانوں پر مظالم ڈھائے، جن کے نتیجے میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 31 شہدا اور 79 زخمی اسپتالوں میں لائے گئے۔ اب بھی کئی متاثرین ملبے تلے دبے ہوئے ہیں یا سڑکوں پر ہیں، جن تک امدادی ٹیمیں اور سول ڈیفنس کے اہلکار پہنچنے سے قاصر ہیں۔ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہدا کی تعداد بڑھ کر 45,059 اور زخمیوں کی تعداد 107,041 ہو چکی ہے۔