عمران خان نے مذاکرات کیلئے دو نکاتی ایجنڈا دیا ہے، فواد چودھری


اسلام آباد(صبا ح نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے مذاکرات کیلئے دو نکاتی ایجنڈا دیا ہے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عدالت کے اندر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، عمران خان کی مذاکراتی کمیٹی حکومت اور اپوزیشن سے بھی بات چیت کریگی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلیے دونکاتی ایجنڈا دیا ہے، آج عمران خان نے اپوزیشن لیڈران کوملاقات کے لیے دعوت دی ہے، حکومت کوملاقات ارینج کرنی چاہیے، موجودہ حالات میں بہت ضروری ہے کہ عمران خان کی سیاسی اہمیت کوتسلیم کیا جائے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ نوازشریف، شہبازشریف ہیں، شہبازشریف کوپتہ ہے اگرمعاملات حل ہوگئے تو ان کا مستقبل ختم ہوجائے گا۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہنا کہ وزیراعظم شہبازشریف مذاکرات کیخلاف ہیں، وہ چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ اورپی ٹی آئی میں معاملات بہترنہ ہوں ، یہ روزانہ نو مئی، نو مئی کرتے رہتے ہیں