اوگرا نے رواں مالی سال کیلئے گیس کی قیمت بڑھانے کی منظوری دیدی


اسلام آباد(صبا ح نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے رواں مالی سال کیلئے گیس کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی۔اعلامیہ کے مطابق اوگرا کی جانب سے سوئی ناردرن کیلئے گیس کی قیمت میں 8.71 فیصد جبکہ سوئی سدرن کیلئے 25.78 فیصد اصافے کی منظوری دی گئی ہے۔

سوئی ناردرن کیلئے گیس کی اوسط قیمت 1778 روپے 35 پیسے اور سوئی سدرن کیلئے 1762 روپے 51 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی۔اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا ہے اور قیمتوں کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی ایڈوائس کے بعد ہوگا۔منظوری کی صورت میں گیس کی قمیتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا