ہم نے کوئی گناہ نہیں کیا تو معافی کس بات کی مانگیں، شیخ وقاص


اسلام آباد(صباح نیوز) تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے حکومت مذاکرات کرے نہ کرے، ہم بھی کوئی مرے نہیں جا رہے۔پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک کے مختلف مراحل ہیں، ہم دوبارہ احتجاج کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک دوست نے بانی کو مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کا مشورہ دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی گناہ نہیں کیا تو معافی کس بات کی مانگیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات کرے نہ کرکے، ہم بھی مذاکرات کے لئے مرے نہیں جا رہے، ہم دوبارہ احتجاج کے لیے تیارہیں۔