اسلام آباد(صباح نیوز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2024 میں پیش کئے گئے بی ایس، بی ایڈ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کی آن لائن ورکشاپس کا شیڈول جاری کردیا ہے، یہ ورکشاپس 16دسمبر سے شروع ہوں گی، طلبہ ایل ایم ایس پورٹل پر اپنی کلاس آن لائن اٹینڈ کریں گے۔ پورٹل پر آن لائن کلاس تک رسائی کے لئے طلبہ کو یوزر نام اور پاسورڈ ان کو بذریعہ موبائل ایس ایم ایس ارسال کردئیے گئے ہیں جن طلبہ کو یوزر نام اور پاسورڈ نہ ملے ہو انہیں قریب ترین ریجنل کیمپس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی ہدایت پر طلبہ کی سہولت کے لئے کوئز کے دورانیہ کو بڑھا دیا گیا ہے ورکشاپ کے پانچویں دن صبح 8بجے سے کوئز طلبہ کے پورٹل پر 72گھنٹے تک دستیاب رہے گا، ایک بار شروع ہونے کے بعد کوئز کو حل کرنے کا دورانیہ 45منٹ ہوگا، پہلے یہ دورانیہ 20منٹ تھا۔وائس چانسلر کی واضح ہدایات ہیں کہ طلبہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے جن طلبہ کے پاس کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی سہولتیں نہیں ہیں وہ یونیورسٹی کے کیمپسز میں جاکر ورکشاپ میں شامل ہونے کے لئے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی مفت سہولت سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔
Load/Hide Comments