اسلام آباد (صباح نیوز)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2024 کے دوسرے مرحلے کی انرولمنٹ کی تاریخ میں 5دسمبر تک توسیع کردی ہے۔ گذشتہ دنوں امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے یونیورسٹی کے بعض طلبہ اپنی انرولمنٹ نہیں کرسکے، انہوں نے وائس چانسلرکو درخواست کی کہ ہمیں انرولمنٹ کا ایک اورموقع فراہم کیا جائے تاکہ ہمارا سمسٹر ضائع ہونے سے بچ جائے، وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے انرولمنٹ کی تاریخ میں 5دسمبر تک توسیع کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کا سمسٹر کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ایسوسی ایٹ ڈگری، بی بی اے، بی ایس(او ڈی ایل پروگرامز) بی ایڈ اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز میں پہلے سے داخل(جاری طلبہ)اب 5دسمبر تک انرولمنٹ کرسکتے ہیں۔
Load/Hide Comments