اسلام آباد(صبا ح نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کی رہائی کا ابھی کوئی امکان نہیں ہے۔، ابھی تک 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت نہیں ہوئی،عطا تارڑ نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آٹھ ایف آئی آرز میں ابھی ضمانت نہیں ہوئی، ان کیسز میں بانی کی ابھی تک رہائی نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ 2 میں بانی کی ضمانت ہوئی ہے، مقدمہ ابھی چل رہا ہے، مقدمے کیلیے بہت شواہد ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ٹرائل کورٹ میں کیس آگے بڑھے گا تو ضمانت ختم بھی ہو سکتی ہے۔مذاکرات کے سوال پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ مذاکرات ہوئے بھی تو پی ٹی آئی کے پر امن رہنے کی ضمانت کون دے گا؟ ویسے بھی مذاکرات صوبوں اور وفاق میں ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بات سب کو پتہ ہے کہ 9 مئی کے احکامات پی ٹی آئی قیادت نے ہی دیے تھے، پی ٹی آئی کے رہنما 9 مئی کو مختلف مقامات پر سڑکوں پر تھے۔جلا وگھیرا وکرنے والوں سے کسی خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی،عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ جب تک 9 مئی کے مقدمات کا فیصلہ نہیں ہوتا تو یہ ملک میں کیا مثال بنے گی۔