بھارتی فوج کی سری نگر میں فائرنگ، نوجوان زخمی ہوگیا


سری نگر: بھارتی فوج نے سری نگر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک شہری کو زخمی کر دیا۔

بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران سرینگر کے علاقے بمنہ میں  کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز  کے احاطے میں فائرنگ کی جس سے انیس سالہ مسعود احمد زخمی ہوا۔ جموں خطہ کے ضلع ڈوڈہ کے رہائشی مسعود کے دائیں بازو میں گولی لگی ۔

بھارتی فوج نے  ہفتے کے روز  راجوری میں محاصرے اور تلاشی کی ایک بڑی کارروائی شروع کر دی ہے۔ بھارتی فوج نے ضلع کے Khablanاور دیگر دیہات کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی آپریشن شروع کیا ۔ فوجیوں نے تھنہ منڈی سے راجوری تک ٹریفک کی آمد و رفت بھی معطل کر دی ہے۔