روشن اور خوشحال پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے. چوہدری انوارالحق

مظفرآباد(صباح نیوز)وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر جب مظفرآباد پہنچے تو وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر اعلی حکام بھی موجود تھے۔وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کے درمیان ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور آزادکشمیر میں ترقیاتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم۔چوہدری انوارالحق نے مظفرآباد آمد پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اہل پاکستان اور اہل کشمیر کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سبز ہلالی پرچم سے محبت کشمیریوں کے جسموں میں خون بن کر دوڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نظریہ الحاق پاکستان ہماری اساس ہے اور یہی وہ بنیادی نظریہ ہے جس کے لئے کشمیریوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے 23 ارب روپے کا تاریخ ساز ریلیف پیکج دینے پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا