آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کو فوری بحال کیا جائے۔ چوہدری مسعود خالد

ڈڈیال (صباح نیوز)سابق وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آزاد کشمیر میں انٹر نیٹ سروس  بند ہونے سے طلبہ سمیت دیگر  شدید مشکلات کا شکار، انٹرنیٹ سے جڑے تمام کاروبار زندگی متاثر اوورسیز بیرون ملک رہنے والوں سے رابطے منقطع وزیر آعظم آزادکشمیر  کی نااہلی ہٹ دھرمی  سے آزاکشمیر میں حالات خراب اور قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا  وزیراعظم پاکستان  میاں شہباز شریف نے کشمیریوں کے جائز مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے  فوری حل کر دیا اگر اس نااہل نکمے وزیراعظم ازاد کشمیر پر ہوتا تو کئی جانیں ضائع ہو جاتی مظفر آباد اور میرپور میں سب انسپیکٹر عدنان قریشی جیسے بے گناہ شہید  ہوگے میں  شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہوں مزید کہا  سب انسپیکٹر عدنان قریشی کہ مقدمہ میں راجہ دانش ایڈوکیٹ سعد انصاری ایڈوکیٹ کو نامزد کرنے پر بھرپور مزاحمت کرتا ہوں واقعے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے ملوث آفراد کے خلاف کارروائی ہونے چاہیے وزیر آعظم آزادکشمیر کہتے ہیں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کا علم نہیں ہے دراصل پاکستان اور داروں  خلاف کشمیریوں کے دلوں میں نفرت پیدا کرنے کے مترادف ہے انٹرنیٹ سروس کو فوری بحال کیا جائے۔