کراچی سمیت سندھ کی صنعتوں اور سی این جی سٹیشنز کیلئے 24 گھنٹے کی گیس بندش کا اعلان


کراچی(صباح نیوز)سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)نے تمام صنعتوں بشمول پاور جنریشن یونٹس کے ساتھ کراچی سمیت سندھ کے تمام سی این جی سٹیشنز کے لئے  24 گھنٹے کی گیس بندش کا اعلان کردیا۔

گیس کی بندش 19 مئی (اتوار)کی صبح 8 بجے سے 20 مئی (پیر)کی صبح 8 بجے تک ہوگی۔ ایس ایس جی سی کے مطابق لائن پیک میں کمی اور کم پریشر کے باعث گیس کی بندش رہے گی۔علاوہ ازیں کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ گیس بندش کے دورانیے میں کسی بھی فیکٹری یا صنعت نے خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سخت کارروائی ہوگی۔

ایس ایس جی سی کے مطابق کسی بھی خلاف ورزی کرنے والی صنعت کی گیس کی سپلائی کم از کم 7 روز کے لیے منقطع کر دی جائے گی۔